Sports & GamesUrdu

کرکٹ ورلڈ کپ ناکامی؛ حارث راٶف فین پر برس پڑے

کرکٹ ورلڈ کپ میں بری طرح ناکامی کے بعد پاکستان کے کچھ کھلاڑی پاکستان واپس لوٹ آٸے ہیں جبکہ چند کی ابھی  امریکہ میں سیاحت جاری ہے۔ان ہی میں سے ایک پاکستان کے تیز گیند باز حارث رٶف ہیں۔حارث رٶف کی ایک ویڈیو آج دوپہر سے تیزی سے واٸرل ہو رہی ہے۔اس ویڈیو  میں انہیں ایک فین کے ساتھ بھڑتا دیکھا جاسکتا ہے۔

حارث رٶف اپنی اہلیہ کے ہمراہ تھے،کہ اتنے میں قریب سے گزرتے کچھ لڑکوں میں سے کسی نے کچھ ایسا کہا کہ حارث آگ بگولہ ہوگٸے۔اور طیش میں اسے جھپٹنے کیلیے دورے۔ویڈیو میں ان کی اہلیہ کو انہیں اس امر سے روکتے دیکھا جاسکتا ہے۔مگر فاسٹ بالر اپنے اگریشن (جلال) کے لیے ہی جانا جاتا ہے تو حارث کی طرف سے اس کا خوب مظاہرہ ہوا۔

کچھ فینز نے بھی حارث رٶف کو مار پیٹ سے روکا،اس طرح فاسٹ بالر نے غصہ لفظوں سے ہی جھاڑا۔اور پہلے اسے انڈین بول دیا۔جب فین نے کہا کہ پاکستان سے ہوں تو اس کی پرورش پر انگلی اٹھاتے ہوٸے بولے کہ باپ نے یہ پرورش کی ہے تمہاری۔جبکہ فین کو وڈیو میں بس پِچر مانگی ہے بولتے ہوٸے سنا جا سکتا ہے۔

خیر اس تلخ کلامی اور حارث کے ایگریشن کی واضح وجہ ابھی تک سامنے نہیں آٸی۔لیکن کیا فین کو سٹار کی پراٸویسی کا، ذاتی زندگی کا خیال نہیں رکھنا چاہیے؟ اور کیا ایک سٹار کا عوامی مقامات پر اور عوام کے ساتھ اس طرح کا رد عمل مناسب ہے؟

Back to top button