BusinessUrdu

پاکستان سٹاک ایکسچینج ایشیاء میں بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹ بن گئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں مثبت رجحان نظر آیا۔ (کے۔ایس۔ای- 100) انڈیکس نے دیگر ایشیائی منڈیوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اس سال ڈالرز کی ٹرمز میں 27 فیصد اضافہ دیکھنے کو آیا۔ موجودہ معاشی بحرانوں کے باوجود پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ نے 2024 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایشیا کی بہترین کارکردگی دکھانے والی مارکیٹ بن گئی۔

کے۔ایس۔ای۔ 100 انڈیکس نے اس سال ڈالر کی ٹرمز میں 27 فیصد اضافہ کیا۔ ماہرین نے مزید اضافے کی توقع ظاہر کی ہے۔ اعلی ماہرین نے مارکیٹ کی  مضبوط کار کردگی کی وجہ اس کی سستی قیمتوں، اور اعلیٰ مثبت حقیقی شرحوں کو قرار دیا ہے۔ حال ہی میں مجوزہ بجٹ نے بھی سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھایا ہے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز لیمٹڈ اور عارف حبیب لیمٹڈ نے پیش گوئی کی ہے کہ انڈیکس میں سال کے اختتام تک مزید 10 فیصد اضافہ دیکھا جا سکتا ہے۔ اقتصادی چیلنجوں کے باوجود غیر ملکی خریداری اور دیگر عوامل سے مارکیٹ کی رفتار کو آگے بڑھانے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ کے۔ایس۔ای۔ 100انڈکس 3.8 گنا کی فارورڈ کمائی پر مبنی ویلیویشن کے ساتھ سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش رہا ہے۔

سرمایہ کار سٹاک ایکسچینج کے مثبت رجحانات پر،  پر امید ہیں۔ عارف حبیب لمٹڈ نے پیش گوئی کی کہ غیر ملکی خرید داری، آمدنی میں اضافہ اور مضبوط مقامی لیکویڈیٹی اگلے چند ماہ مارکیٹ کی رفتار کو برقرار رکھے گی۔ ہیڈ آف انسٹیٹیوشنل ایکٹیوٹی سیلز عارف لیمٹڈ، بلال خان کے مطابق اگلے تین سالوں پر محیط نئے آئی۔ایم۔ایف۔ پروگرام کے ساتھ  ایک سازگار بیرونی پوزیشن کی توقع کی جاسکتی ہے جو کہ مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے رجحان کو سپورٹ کرے گی۔

Back to top button