EntertainmentPakistan

بلال عباس خان کے نئے ڈرامہ سیریل “من جوگی” کے لیے فینز پرجوش

ڈرامہ سیریل عشق مرشد کی تاریخی کامیابی کے بعد "بلال عباس خان" بطور مرکزی کردار "ہم ٹی وی" کہ ایک نئے پروجیکٹ "من جوگی" میں جلوہ گر ہوں گے۔ ڈرامہ سیریل کا ٹیزر ہم ٹی وی کی جانب سے تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر جاری کر دیا گیا۔

ڈرامہ سیریل ایک رومانوی کہانی کے گرد گھومتا ہے۔ جس میں محبت کی تخلیقی صلاحیتوں کو دکھایا گیا ہے۔ اور بلال عباس کے کردار پر محبت کے مثبت اثرات نمایاں کیے گئے ہیں۔ بلال عباس خان کے ساتھ سبینہ فاروق ڈرامے کی لیڈ کاسٹ کا حصہ ہیں۔ اداکار بلال کا کردار ڈرامہ سیریل میں انتہائی سادہ،  معصوم اور فرض شناس دکھایا گیا ہے۔ جبکہ سبینہ فاروق کا کردار با اعتماد اور خود شناس خاتون کو ظاہر کرتا ہے۔

ڈرامے کی کہانی معروف مصنف ظفر معراج نے لکھی ہے، جبکہ ڈرامہ سیریل کی ہدایات معروف ہدایت کار کاشف نثار نے دی ہیں۔ ٹیزر سے معلوم ہوتا ہے کہ ڈرامہ سیریل میں محبت کی اصلاحی قوت، تبدیلی کی طاقت، خود شناسی، ذاتی عرفان، شناخت اور دریافت کہ پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

سبینہ فاروق اس سے قبل گرین ٹی وی کے ڈرامہ سیریل "قابلی پلاؤ" اور جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل "تیرے بن" سے شہرت کی منازل طے کر چکی ہیں۔ اور بلال عباس خان ڈرامہ سیریل "عشق مرشد" ، "پیار کے صدقے" ، "بلا" ، "دوبارہ" اور "چیخ" جیسے ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔

دونوں اداکار پہلی دفعہ کسی ڈرامہ سیریل میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ دونوں ہی کی اداکاری  منفرد ہے، اور پر ستاروں میں خاصی مقبول ہے۔ شائقین دونوں اداکاروں کو ایک ساتھ کام کرتے ہوئے دیکھنے کے لیےپورجوش ہیں۔

Back to top button